Newspaper sellers 75

کوروناوائرس کے دوران مری کے اخبار فروشوں کو شدید مشکلات کا سامنا

مری :اخبار فروش یونین مری کے رہنماء گلستان عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مری کے اخبارفروش انتہائی نامساعد حالات سے دوچار ہیں کوروناوائرس کے دوران مری کے اخبار فروشوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا انہوں نے بتایا کہ وہ جون 1971 سے اخبارفروخت کررہے ہیں ان کے کئی دیگر ساتھی بھی طویل عرصہ سے گرمی ہویاسردی،برفباری ہو یا شدید بارشیں ہم نے گذشتہ 50 سال سے زائد عرصہ سے گلی گلی،محلہ محلہ اور دوردراز علاقوں کے عوام کو اخبار پہنچاتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کے باعث اخبار ات پڑھنے کارحجان بہت کم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اخبار فروش کی معاشی حالت انہتائی قابل رحم ہے انہوں نے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،ممبر پنجاب اسمبلی میجر(ر) لطاسب ستی اور پی ٹی آئی تحصیل مری کے صدرسہیل عرفان عباسی سے اپیل کی ہے کہ انکی مشکلات کو مدنظررکھے ہوئے ان کو حساس پروگرام کے تحت مالی امداد فراہم کی جائے اورانکو صحت کارڈ بھی جاری کئے جائیں۔