Free dinner 66

مری میں فری دستر خوان

مری:مال روڈ ویلفیئر سوسائٹی مری کی طرف سے نادرہ دفترمری میں تحصیل بھر سے آنے والے سائلین کو 15 فروری بروز سوموار دن ایک بجے فری دستر خوان کا انتظام کیا گیا ہے جس میں دعوت عام ہے مال روڈ ویلفیئر سوسائٹی کے نگران محمدفیصل وانی کے مطابق ہرمہینے کی 5 اور 20 تاریخ کو سوسائٹی کی جانب سے فری دستر خوان کا اہتمام تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری میں غریب مریضوں اور انکے لواحقین کیلئے کیاجاتا ہے محمدفیصل وانی نے اس کارخیر میں حصہ ڈالنے کیلئے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی ہے۔