Elderly program 19

حکومت پنجاب کی جانب سے با ہمت بزرگ پروگرام کا آغاز

مری :ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے وہ پورے ہونے جا رہے ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے با ہمت بزرگ پروگرام کا آغاز بھی انہیں وعدوں کی ایک کڑی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب آرٹس کونسل میں اس پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ لطاسب ستی پی ٹی آئی مری کے صدر سہیل عرفان عباسی اسسٹنٹ کمشنر محمد اقبال سنگھیڑا پرویز عباسی مراد علی عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا صداقت علی عباسی نے کہا کہ با ہمت بزرگ حساس پروگرام کے تحت تحصیل مری کی تمام یونین کونسلوں میں 15 سو سے زائد بزرگ مرد و خواتین مستفید ہو سکیں گی اس پروگرام کا بنیادی مقصد 65 سال سے زائد عمر کے خواتین اور بزرگوں کو ماہانہ دو ہزار روپہ ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانا ہے وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہے کہ غریب کو ہر حالت میں سپورٹ کیا جائے اور سلسلہ میں حکومتی سطح پر نوجوان کو سپورٹ کرنے کے لیے بھی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مری کے عوام سے یونیورسٹی کا جو وعدہ کیا تھا وہ پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے اور کوہسار یونیورسٹی میں 15 فروری سے داخلہ اور 10 مارچ سے کلاسز کا اجراء کیا جائے گا اس موقع پر تمام یونین کونسلز کی دو دو مستحق خواتین میں کاردز بھی تقسیم کیے گئے باقی مستحقین کو یونین کونسلز میں ان کی دہلیز پر کارڈز پہنچائے جائیں گے