76

منشیات فروشوں کے خلاف مری میں آپریشن مختلف علاقوں سے تین منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف مری میں آپریشن
مختلف علاقوں سے تین منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار ۔
37 سو گرام منشیات برآمد ۔منشیات فروشوں میں ایک خاتون بھی رنگے ہاتھوں گرفتار ۔مقدمات درج ۔۔تفتیش شروع
ایس ایچ اور مری راجہ رشید کی منشیات فروشوں کے خلاف ریپڈ ایکشن ۔مختلف مقامات میں کاروائیاں کی گئیں ایس ایچ او مری راجہ رشید نے تمام منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کی خود نگرانی کی اور منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے جن پر منشیات ایکٹ کے مطابق 9 سی کے پرچے درج کر کے مزید نیٹ ورک کو تحس نیس کرنے کے لئے پکڑے گئے منشیات فروشوں کی نشاندہی پر گرفتاریوں کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ایس ایچ او مری نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات کی زہر کو کسی صورت مری سمیت کسی علاقے میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں اے ایس پی مری نے راجہ رشید کو منشیات فروشوں کو کیفر کردار پہنچانے کا ٹاسک دیا ۔۔پکڑے گئے منشیات فروشوں میں ایک خاتون سعدیہ روجہ شازیب جس کا تعلق چارسدہ سے ہے اس سے 16 سو گرام منشیات برآمد ہوئی جسے موٹر وے برھہ کے مقام سے گرفتار کیا گیا دوسری کا دوائی میں حمزہ سعید ولد محمد سعید کو کشمیر ہوٹل ایکپریس وے کے قریب جنگل سے گرفتار کیا گیا پولیس کاروائی کے دوران موقع سے اس نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن دھر لیا گیا تیسری کاروائی میں شوکت علی سکنہ چارہان سے مری سے 17 سو گرام منشیات برآمد کی اور اسے بھی رنگے ہاتھوں منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔پولیس کی اس کاروائی کو عوام نے بے حد سراہا اور خصوصی طور پر ایس ایچ او مری راجہ رشید اور اے ایس پی مری سے امید کی کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف مزید سخت کاروائیاں جاری رکھیں گے اور مری کو اس جان لیوا لعنت سے نجات دلائیں گے ۔