مری شہر اور گردنواح میں پبلک ٹرانسپوٹ من مانے کرائے موصول کرنے لگی کرایہ نامہ بھی ان کے پاس موجود نہیں تفصیلات کے مطابق مری شہر اور گردنواح میں پبلک ٹرانسپوٹ من مانے کرائے موصول کرنے لگی مقامی مسافر آئے روزبڑھتے ہوئے کرائے کے باعث پریشان حال مسافروں نے اسسٹنٹ کمشنر مری اور ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس مری سے مطابعہ کیا ہے۔ کہ مری میں پبلک ٹرانسپوٹ کو کرایہ نامہ جاری کرے اور زائد کرایہ لینے والی گاڑیوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے۔جبکہ پبلک ٹرانسپوٹ چلانے والے کم عمر ڈرائیور جن کے پاس ڈرائیونگ لائسسنس بھی موجود نہیں ہیں سٹی ٹریفک پولیس کو چاہیے کہ مہینے میں ایک ہفتہ پبلک ٹرانسپوٹ کو چیک کیا جائے جن ڈرائیوروں کے پاس ڈرائیوری لائسسنس اور روٹ پرمٹ نہیں ہیں۔ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تا کہ آئے روز مسافروں ڈرائیوروں اورکلینڈر کے ساتھ لڑائی جھگڑے کا جو معمول بن گیاہے اس کا خاتمہ ہو جائے۔