Tahir ul qadri 57

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ

مری:مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل مری کی جانب سے قائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مری سٹی سے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ خصوصی شرکت محمد حسنین ارشد صدر ایم ایس ایم راولپنڈی اور تاشفین شہروز جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم راولپنڈی نے کی تقریب میں صدر ایم ایس ایم مری احمد محی الدین نے قائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طویل خدمات پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو ایم ایس ایم میں شامل ہونے کا پیغام دیا،تاشفین شہروز جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم راولپنڈی نے تحریک کی فکر کو نوجوانوں میں متعارف کروایا،محمد حسنین ارشد صدر ایم ایس ایم راولپنڈی نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مقاصد اور اس دور کے اندر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا کردار بیان کیااختتام پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل مری کے تمام ذمہ داران اور ممبران نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر اپنے قائد کو خراج تحسین پیش کیا۔