Assistant Commissioner Murree 39

اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا کی گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کاشکار

مری:اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا کی گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کاشکار ہوگئی معجزانہ طور پر اے سی مری اور انکا عملہ اور ڈرائیور محفوظ رہے واقعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرمری اپنی گاڑی میں گھوڑا گلی کے بازار میں حکومتی ایس اوپیز کے حوالے سے دورہ پر جارہے تھے کہ اچانک انکی گاڑی کی بریک فیل ہوگئی گاڑی کے ڈرائیورنے مہارت کے ساتھ گاڑی کو بچایا لیا جسکے باعث اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا اورڈرائیور معجزانہ طور پر مکمل طور پر محفوظ رہے۔