Rai Mazhar Iqbal 16

رائے مظہر اقبال چیف ٹریفک آفیسر رالپنڈی تعینات ۔

مری: راولپنڈی میں نئے چیف ٹریفک آفیسررائے مظہر اقبال تعینات چارج سنبھالتے ہی چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کہا کہ مری سیاحتی لحاظ سے بہت اہمیت کاحامل شہر ہے برفباری سیزن ہو یا گرمائی سیزن اس میں لاکھوں کی تعداد میں سیاح مری کا رخ کرتے ہیں اس پر ڈی ایس پی ٹریفک سرکل مری راجہ سعید اختر کو ہدایات جاری کی ہیں دوران برفباری سیزن مری میں آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔ اور ٹریفک وارڈنز کو محنت لگن اور خوش اخلاقی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانا ہو گا ۔کسی بھی صورت ڈیوٹی کی سر انجام دہی میں کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی اچھی ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک وارڈنز افسران کو سرٹیفکیٹ اور انعام سے نوازہ جائے گا اور غفلت و لاپرواہی برتنے والے ٹریفک وارڈنز کو سزا دی جائے گی۔ اس لئے ٹریفک وارڈنز افسران اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں اورملک بھر سے انے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔اور دوران برفباری سیزن مری شہرکے کسی بھی چوک میں گاڑی کھڑی نہ کرنے دیں تا کہ ٹریفک کے بہائو میں خلل پیدا نہ ہو ۔ کیونکہ سرکل مری کی تمام روڈز پر دو طرفہ ٹریفک چلائی جاتی ہے اسلئے وہ مخصوص اور مختص شدہ جگہ پرگاڑی پارک کریں اور لین لائن کی پابندی کریں کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں تا کہ روڈ ز پر چلنے والے دوسرے لوگ با سانی اپنی منزل مقصود تک جا سکیں اور ٹریفک وارڈنز دوران ڈیوٹی زیادہ تر اپنی توجہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں صرف کریں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ سرکل مری میں لگے سائن بورڈ ز اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر پابندی کریں یہ آپکی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اورسیاحوں کو سہولیات کی فراہمی او رشکایات کے فوری ازالہ کیلئے سنی بنک کے مقام پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے کنٹرول روم بھی قائم ہے رابطہ کیلئے 051-9269200 ۔ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے چیف ٹریفک آفیسر رالپنڈی نے کہا کہ منظم ٹریفک مہذب قوم کی نشانی ہے اس لئے شہریوں کو بھی چاہیے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں یہ اپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بناتے ہیں۔ نئے عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کے لئے کوہشاں سٹی ٹریفک پولیس مری رالپنڈی