Syed Taj Bukhari 37

مظلوم کشمیر ی مسلمانوں کے حق خودارادیت کے اصولی موقف پر آواز اٹھاتے ہوئے عملی طورپر اظہار یکجہتی سیدتاج حسین بخاری

مری:الکشمیر ویلفیئر سوسائٹی مری کے صدرسیدتاج حسین بخاری اور مری میں مقیم کشمیر ی برادری نے ممبرپنجاب اسمبلی عابدہ راجہ اور اسسٹنٹ کمشنر مری،محمداقبال سنگھیڑا،مری آرٹس کونسل،مذہبی،سیاسی،سماجی،کاروباری تنظیموں اور تحصیل انتظامیہ سمیت تمام سرکاری اداروں کا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 فروری کے دن کشمیرکے مظلوم اورنہتے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں پنجا ب آرٹس کونسل مری میں دیگر تمام مذہبی،سیاسی،سماجی،تنظیموں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ اد ا اور مظلوم کشمیر ی مسلمانوں کے حق خودارادیت کے اصولی موقف پر آواز اٹھاتے ہوئے عملی طورپر اظہار یکجہتی کیا انہوں نے پوری کشمیر ی قوم کی طرف سے ان کے کشمیر کی آذادی کے حوالے سے کردارکو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔