Raja Shehzad Rashid 25

حساس پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد ملے گی راجہ شہزادرشید

مری: حکومت کی جانب سے ہونے والے سروے کا اصل مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ حساس پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں حق دار وں،یتیموں اوربیواؤں کامکمل ڈیٹا حاصل کرنا ہے تاکہ امداد کے حق داروں کوہی حکومت کی طرف مالی امداد دی جاسکے حکومت نے سروے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں عوام انکے ساتھ مکمل تعاون کریں جو منفی پروپیگنڈہ اس اہم ترین قومی سروے کے حوالے کرکے غریبوں کو ڈرایاجارہا ہے کہ ڈیٹا دینے سے ان پر ٹیکس عائد ہوجائیگا باالکل جھوٹ پر مبنی اوربے بنیاد ہے جن علاقوں میں غریب لوگوں کا تاحا ل سروے نہ ہوسکا ہے وہ اپنے علاقے کے متعلقہ سروے کرنے والوں سے رابطہ کریں، تحریک انصاف کی حکومت غریبوں کی مدد کیلئے سروے کروارہی ہے اسی سروے کے مکمل ہونے پر جہاں مستحق لوگوں کو حساس پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد ملے گی وہاں اسی ڈیٹا کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں صحت،تعلیم اوردیگر منصوبوں پر عملدرآمد کیاجائیگا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف مری سٹی کے صدر راجہ ہارون محفوظ،جنرل سیکرٹری راجہ شہزادرشید اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام تفصیلات سروے کیلئے آنے والوں کو فراہم کریں تاکہ جلد ازجلد مستحقین کو صحت کارڈاور مالی امداد مل سکے۔