Art Kashmiris 24

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش

مری : کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ غاصبانہ قبضہ ظلم جبر کے باوجود آزادی کی تحریک کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں اور مودی سرکار کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ کشمیر پاکستان کاتھا ، پاکستان کا ہے اور پاکستان کا رہے گاعالمی سطح پر یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اورمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے اس سلسلے میں پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی عابدہ راجہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب اور چیئرپرسن سٹینڈگ کمیٹی پاپولیشن حکومت پنجاب نے پنجاب آرٹس کونسل مری محکمہ اطلاعات وثقافت حکومت پنجاب کے زیراہتمام تحریک انصاف ، کشمیر ی کمیونٹی و اہلیان مری کے تعاون سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جناح روڈ مری پرنکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑا ، محمد شکور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مری ،راجہ خرم زمان سیکرٹری گڈ گورنس تحصیل مری، محمد شاہد خان مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی آزادکشمیر، عمرنوید ستی سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی تحصیل مری، راجہ شہزاد رشید عباسی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مری ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت مسعود بٹ، شاکر عباسی ، محی الدین پرے، سہیل عباسی ، محی الدین لون، بابر بخاری ، ثاقب سلیم، جہانگیر ڈار، سعید بٹ، زاہد میر ، اقبال بٹ ، ظہیر خان، آصف میر ، یونس ایوب، سجاول رفیق گلستان لون اور وردہ یوسف کے علاو ہ معززین شہر ،سیاسی و سماجی شخصیات ،میڈیا کے احباب اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور کشمیر کی آزادی تک پاکستان کا بچہ بچہ ان کی حمایت جاری رکھے گا اس ریلی میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے کہ عالمی منصفو کشمیریوں کو آزادی دو ،