Maryam NawazMaryam Nawaz 47

مریم نواز کا لوئر ٹوپہ مری میں پرتپاک استقبال

مری: 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کامری پہنچنے پرمسلم لیگ ن کی قائدمریم نواز کا شاندار استقبال کیاگیا اورپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں ریلی کی قیادت مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کررہے تھے کشمیر ریلی جب جھیکاگلی کے مقام پر پہنچی تو مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدرراجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نوازعباسی،ن لیگ مری سٹی کے صدرراجہ احسان نواز،سابق نائب ناظم مری سٹی مر زاسہیل بیگ،لیبرونگ ن تحصیل مری کے صدرغالب بشیر عباسی،عبدالوحید عباسی،صفدر عباسی،یعقوب بٹ،آصف میر سمیت ہزاروں افراد نے ان کا شاندار استقبال کیا اورزبردست نعرہ بازی کی بعد ازاں مریم نواز اورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی رہنماؤں اور کارکنون کے ہمراہ پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کے لئے مظفر آباد روانہ ہوگئیں۔