Traffic accidents 20

مری میں دوٹریفک حادثات تین افراد زخمی

مری میں دوٹریفک حادثات تین افراد زخمی پہلا حادثہ ایکسپریس وے لکوٹ محفل ہوٹل کے قریب چائینزسیاحوں کی ہنڈاکارنمبرLED-6638 حادثہ کا شکارہوگئی کارتیز رفتاری کے باعث روڈسے 300 فٹ نیچے مسلم لیگ ن نمبل کے صدرضیاء اللہ عباسی کے گھر پر جاگری کار میں سوار دو افراد میں سے ایک 29 سالہ چائنیز سیمن ولد ھوپییو جواسلام آباد میں رہائش پذیرہے زخمی ہوگیا تاہم جس گھر پر گاڑی گری اسکے تمام رہائشی معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ دوسرا حادثہ کاسیری مری ڈونگی کے مقام پر پراڈو گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں دوافرا دزخمی ہوگئے حادثات کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیمیں ایمبولنس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداددینے کے بعدچائنیز کو شفاء ہسپتال اسلام آبادمنتقل کردیاجبکہ دیگر دوافراد کو بھی ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیاگیا،اس موقع پر اہلیان علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ایکسپریس وے کو بلاک کردیا کیونکہ چند دن قبل بھی ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعث اسی گھر پر گرگئی تھی سڑک بلاک ہوتے ہی ڈی ایس پی موٹر وے موقع پر پہنچ گئے اور یقین دہانی کراوائی کہ جلد ازجلد اس جگہ پر حفاظتی دیوار لگادی جائیگی جس پر اہلیان علاقہ نے احتجاج ختم کردیا۔