Arts Council Murree 48

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیرِاہتمام منعقدہ تقریبات

پاکستان میں یومِ یکجہتی کشمیر اقوام عالم کے لئے پیغام ہے کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں ہیں اور یومِ یکجہتی پاکستانی اور کشمیری عوام کے برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اورتمام تر بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جنگِ آزادی جاری ہے۔پاکستانی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کشمیر کی آزادی تک شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر فورم پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار ایم پی اے عابدہ راجہ چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے پاپولیشن پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیرِاہتمام منعقدہ تقریبات جن میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف سیمینار،بھارتی مظالم اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم، جی پی او چوک سے چنار چوک تک ریلی اور تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئےکیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال، راجہ خرم زمان سیکرٹری گڈ گورننس پی ٹی آئی مری، راجہ شہزاد رشید جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مری،سینئر کشمیری رہنما و سماجی کارکن مسعود بٹ، کشمیری رہنما محی الدین پرے،بابر بخاری،شاہد، شاکر عباسی،سول سوسائٹی اور میڈیا کے احباب نے شرکت کی اور اقوام متحدہ اور او آئی سی سے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلانے کا مطالبہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری محمد شکور نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا