Wood theft 109

مری لکڑی چوری کی واردات میں ملوث02ملزمان گرفتار

تھانہ مری پولیس کی کاروائی، لکڑی چوری کی واردات میں ملوث02ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ لکڑ ی برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی ہائی ایس گاڑی کو روک کر چیک کیا جس کے اندر لکڑی لوڈ تھی،دریافت پر گاڑی میں سوار افرادلکڑی کے متعلق کوئی ثبوت مالکیتی پیش نہ کر سکے، جس پر مری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان صدام عباسی اورمحمد اویس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونی والی لکڑی کی قیمت02لاکھ58ہزار روپے ہے، گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں او رسہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او مری اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔