امیر جے یو آئی تحصیل مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی کی قیادت میں جے یو آئی مری کے ایک بڑے قافلے اور سینکڑوں کارکنوں کا سابق ڈپٹی چئیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کا جھیکاگلی کے مقام پر زبردست استقبال ۔۔۔۔ازاں بعد قافلہ مولانا حیدری ,ڈاکٹر ضیاء الرحمن اور قاری سیف اللہ سیفی کی قیادت میں مظفرآباد کانفرنس کے لیے روانہ ۔۔۔۔ قافلہ نے اولا مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو آئی پاکستان مولانا عبداالغفور حیدری اور ضلعی قافلہ کا زبردست استقبال جھیکاگلی کے مقام پر کیا ,مولانا حیدری کی آمد پر فضا نعروں سے گونج اٹھی , جے یو آئی مری کے کارواں میں ممبر مرکزی کونسل ندیم اخلاص عباسی ,نائب امیر جے یو آئی مری قاری راشد نواز عباسی ,جبرل سیکرٹری قاری نوید احمد عباسی ,مفتی ظفرالاسلام سیفی ,قاری شبیر احمدعباسی ,مولانا عامر عباسی ,مولانا اسماعیل عباسی ,قاری کبیر احمد عباسی ,مولانا قاسم ,مفتی عطاء اللہ ,مفتی عبداللہ سمیت سیکنڑوں کارکنان وعہدیداران شریک تھے ,کاروان نے ابتداء میں قائدین کے قافلے کا استقبال کیا ,صبح سے ہی جے یو آئی مری کے کارکنان جھیکاگلی پہنچنا شروع ہوگئے تھے ,مفتی ظفرالاسلام سیفی نے زبردست نقابت سے خوب سماں باندھا ,جھیکاگلی “مولانا آرہا ہے ” کے نعروں سے گونجتا رہا ,قاری سیف اللہ سیفی ,ندیم اخلاص عباسی ,قاری نوید احمد عباسی اور قاری راشد نواز عباسی کے خطابات نے کارکنون کو خوب گرمایا , آخر میں جے یو آئی مری کا قافلہ مولانا حیدری کی قیادت میں مظفرآباد کے لیے روانہ ہوگیا ۔۔۔۔