Iqbal Sanghira 15

علمائے کرام کے وفد کی نوتعینات اسٹنٹنٹ کمشنر مری اقبال سنگھیڑا سے ملاقات

مری:امیر جے یو آئی تحصیل مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی کی قیادت میں علمائے کرام کے وفد کی نوتعینات اسٹنٹنٹ کمشنر مری اقبال سنگھیڑا سے ملاقات شہر سے متعلق متعدد مذھبی سیاسی وسماجی امور پر تبادلہ خیالات ہوا,قاری سیف اللہ سیفی نے ریسورس سنٹر کے ملازمین کی تنخواہ بندش کی جانب اے سی مری کی توجہ مبذول کروائی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے مسئلے کے فوری حل کا یقین دلایاوفد میں قاری سیف اللہ سیفی کے ہمراہ قاری محمد سعید عباسی،مفتی ظفرالاسلام سیفی،قاری عقیل عباسی،مولانا منیر عباسی،مولانا عامر عباسی،مفتی عزیز الرحمن عباسی،مولانا عبدالمجید سنی بنک اور مولانا عبدالغفار بھی شامل تھے قاری سیف اللہ سیفی نے اے سی مری کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آ پ کی تعیناتی سے خطے کی فضا بہتر ہونے میں مددگار ثابت ہوگیعلماء کے وفد نے اے سی مری کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ دینی معاملات میں آپ کے جاندار کردار کی ہم آپ سے توقع رکھتے ہیں۔