Waste management company 29

مری میں کشمیر پوائنٹ پرکیمپ لگایا

مری:ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظورتارڑ کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورالبائراک نے شہریوں کوصفائی اور انسداد کوروناسے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے گذشتہ روز مری میں کشمیر پوائنٹ پرکیمپ لگایا،آگاہی مہم اورواک میں مال روڈ کے دکانداروں اور وہاں موجود شہریوں اور سیاحوں کو پمفلس،ویسٹ بیگز فراہم کئے،اس موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے تمام ملازمین کیلئے میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا،کیمپ میں تمام ورکرز کے میڈیکل چیک اپ ہوا اور تمام قسم کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کئے گئے،مری میں بڑی تعداد میں آئے سیاحوں اور مقامی افراد نے صفائی کی اس آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے بھرپور طریقے سے اس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی اور صفائی کا یہ پیغام آگے دیگر لوگوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار بھی کیامری کے سینئر صحافیوں نے کیمپ کے دورہ کے دوران اس کوشش کو سراہا اورمیڈیا کی طرف سے اس مہم میں بھرپور شرکت اور صفائی کا پیغام عوام تک پہنچانے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،شہریوں سے بات چیت میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کمیونیکیشن ٹیموں نے کہا کہ صفائی ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے،مری جیسے خوبصورت شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے سب کو اپنی زمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑکی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کلین اینڈ گرین پنجاب صفائی مہم کے تحت شہر کی بھرپور صفائی کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی ہے، اس سیاحتی مقام کی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورالبائراک کے ورکرز شہر کی صفائی یقینی بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں،شہر کی گلیوں اور بازاروں میں صفائی کیساتھ ساتھ صفائی آگاہی مہم بھی زور و شور سے جاری ہے،انہوں نے مری کی صفائی کیلئے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مری کو صاف ستھرا رکھنے میں ہمارے سے ساتھ بھرپور تعاون کریں،صفائی کیلئے ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139پرکال کر یں، فوری طور پر آپکی شکایت پر ایکشن لیا جائیگا۔