N.leag city 26

5 فروری کو کشمیر کے مظلوم اورنہتے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بھرپور پروگرام

مری مسلم لیگ ن مری سٹی 5 فروری کو کشمیر کے مظلوم اورنہتے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بھرپور پروگرام کریگی قائدین کے مشورے سے مرکزی تقریب کا مقام طے کیاجائیگا اور مسلم لیگ ن کی قائد مریم نواز کے قافلے کا مری میں بھرپور استقبال کیاجائیگا اور مری سے ایک بڑی ریلی انکے ساتھ مظفر آباد جائیگی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن مری سٹی کے صدرراجہ احسان نواز،جنرل سیکرٹری سردار سعید بشیر،یوتھ ونگ ن کے مرکزی رہنماء شفیق وانی،یوتھ ونگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ ارجمندنواز عباسی،لیبرونگ ن تحصیل مری کے صدرغالب بشیر عباسی،لیگ ن مری سٹی کے سینئر نائب صدر طاہر حمید،لیگی رہنماؤں منیر عباسی،یوتھ ونگ ن مری سٹی کے جنرل سیکرٹری راشد غنی نے 5 فروری یوم یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے قیادت کی طرف سے نظر اندازکئے جانے پر تحفظ کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم نظریاتی کارکن او رقائد میاں محمدنوا زشریف کے سپاہی ہیں ہم ہر دور میں اپنی قیادت کی ہر کال پرہمیشہ فرنٹ لائن پر آتے تھے اور آئندہ بھی پارٹی کیلئے اپنابھرپورکردار اداکرتے رہیں گے تقریب میں لیگی رہنماء محمدعلی عباسی،خواجہ بابر مسعود،آصف میر،محمدعباس،بابرعلی قریشی،اعجاز عباسی،سلیم جنجوعہ،شیخ مصطفی،محمدرفیق،محمدریاض سمیت کثیر تعداد میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت۔