Rescue 1122 murree 50

ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری۔

انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل سٹیشن پر منعقد ہوا اجلاس میں ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں کنٹرول روم انچارج،سٹیشن انچارجز سمیت تمام ونگ انچارجز نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 مری کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ (7567) کالز موصول ہوئیں جن میں سے(566) ایمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجے میں (593) افراد متاثر ہوئے۔

متاثرین میں سے (84) افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ (503) افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکے (6) افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

(70) ٹریفک حادثات،(566) میڈیکل ایمرجنسیز، آگ لگنے کے (10) واقعات،(8) لڑائی جھگڑے کے،جبکہ (119) دیگر ایمرجنسیز تھیں۔

(99) مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول کے لیے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مری کے محتلف ہسپتالوں سے راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل کیا گیا-

ریجنل ایمرجنسی آفیسر اور انچارج ایمرجنسی آفیسر کیطرف سے تمام ونگ انچارجز کی کاکردگی کو سراہا گیا اور مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں، کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے،شہری حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔