Punjab-Food-Authority-1 30

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مری کے غریب کھوکھے والوں کو بھی لوٹنا شروع

مری: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مری کے غریب کھوکھے والوں کو بھی لوٹنا شروع کردیا نئی ہدایات جاری کردیں ہر کیبن والا 1500 روپے پنجاب فوڈاتھارٹی کو ادا کرے جبکہ اس سے قبل 800 روپے سالانہ وصول کئے جاتے تھے کیبنوں میں کام کرنے والا کاکہنا ہے پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے بنیادی کام کو چھوڑ کر غریب کیبن والوں کو تنگ کرکے پیسے بٹورنے میں مصروف ہے اس سے قبل بھی کاروباری حلقوں کی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بارے میں کئی شکایات رہی ہیں جس سے مری کے کاروباری حلقے شدید ذہنی پریشانی سے دوچار ہیں ان کاکہنا ہے کہ اپنے بچوں کو رز ق حلال کماکردیں یا پنجاب فوڈ اتھارٹی کو نئی نئی ادائیگیاں کریں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا قیام جن مقاصدکیلئے کیاگیا تھا وہ ان کو اسی کام پر مکمل توجہ دینے کے احکامات جاری کئے جائیں۔