Jamaat e Islami 11

جماعت اسلامی ایک نڈر،بہادر اورصاف گوہ رہنماء سے محروم

مری:جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماء وسابق ممبرقومی اسمبلی حافظ سلیمان بٹ کی وفات پرجماعت اسلامی کے رہنماؤں نائب امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی عتیق احمدعباسی،امیرجماعت اسلامی تحصیل مری غلام احمدعباسی،حافظ شکیل احمدعباسی،مسعود احمدبٹ،ذوالفقار امین ایڈووکیٹ،عابد حسین عباسی،اعجاز احمدستی،عبدالعلیم عباسی،جمال صٖفدر عباسی اور دیگر نے گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ سلیمان بٹ نے ہمیشہ غریبوں،مزدوروں اورپسے ہوئے مظلوم طبقوں کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی انکے انتقال سے جماعت اسلامی ایک نڈر،بہادر اورصاف گوہ رہنماء سے محروم ہوگئی ہے انہوں نے مرحوم کی مغرفت،درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعابھی کی۔