87

ایکسپریس وے مری لکوٹ موڑ پرٹریفک حادثہ

مری ایکسپریس وے مری لکوٹ نزد نجی ہوٹل موڑ پرٹریفک حادثہ کار حادثہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیامیاں چنوں کے سیاح کی کار بے قابو ہوکر روڈ سے نیچے ضیاء اللہ عباسی کے گھر کا چھت توڑ کر اندر جاگری تاہم معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہ ہوا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ تین منٹ میں موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداددینے کے بعد بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا، سیاحوں اور مقامی لوگوں کاکہنا ہے اس جگہ پر کئی حادثات رونماء ہوچکے ہیں انہوں نے این ایچ اے اورموٹروے پولیس ے اعلیٰ حکام سے فوری سخت نوٹس لینے اور موٹروے پولیس کومسافروں کو روڈسیفٹی کے حوالے سے فوری انتظامات اوراقدامت کو یقینی کرنے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔