مری شہر کو پانی سپلائی کرنے والی کھنی تاک واٹر سپلائی سکیم کی مین لائن پر کینٹ حدود میں کلڈنہ کے قریب ٹنوں کے حساب سے مٹی پھینکے جانے سے لائن پھٹ گئی جس کے باعث ایک بار پھر سے پانی کے بحران کا خدشہ پیداہو گیامری کے مختلف مقامات سے تعمیرات کی غرض سے ہیوی مشینری کے ذریعے نکالی جانے والی مٹی کینٹ اور میونسپل کے جنگلات میں پھینکی جارہی ہے کینٹ ایریا کے علاقہ کلڈنہ بازار کے نزدیک بڑے ڈمپروں کے ذریعے مٹی ڈالی گئی جس سے کھنی تاک واٹر سپلائی سکیم پھٹ گئی جس سے پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی، برفباری کے سیزن میں بھی کثیر المنزلہ پلازوں کی تعمیرات کے لیے بڑے پیمانے پر ہیوی مشنری کے ذریعے کھدائی کا سلسلہ عروج پر ہے کھدائی کا یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو بڑی لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا اس سلسلہ میں عوامی حلقوں اور سماجی تنظیموں نے سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے