52

پی ڈی ایم مری کی سطح پر جے یو آئی تحصیل مری ,مسلم لیگ نون مری اور پیپلزپارٹی مری کا الیکشن کمیشن مظاھرے میں شرکت

پی ڈی ایم مری کی سطح پر جے یو آئی تحصیل مری ,مسلم لیگ نون مری اور پیپلزپارٹی مری کا الیکشن کمیشن مظاھرے میں شرکت کے حوالے سے مال روڈ مری میں مشترکہ اجلاس,اجلاس میں امیر جے یو آئی تحصیل مری قاری سیف اللہ سیفی ,صدر مسلم لیگ تحصیل مری راجہ دفتر ,جنرل سیکرٹری پی پی مری سرفراز ستی ,جنرل سیکرٹری جے یو آئی قاری نوید احمد عباسی ,مفتی ظفرالاسلام سیفی ,نائب صدر پی پی امتیاز مغل ,سابق وائس چئیرمین بلدیہ مری مرزاسھیل بیگ ,لیبرونگ مری کے رہنما غالب بشیر ,عبدالوحید عباسی ,مولانا عامر عباسی ,مفتی عزیز الرحمن ,مولانا امداداللہ ,قاری شبیر سمیت بڑی تعداد میں رہنماوں نے شرکت کی ,کل الیکشن کمیشن کے آفس کے سامنے پی ڈی ایم کے مظاھرے میں مری سے بھرپور شرکت کا فیصلہ,امیر جے یو آئی تحصیل مری قاری سیف اللہ سیفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نااھل حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی سطح مری میں تحریکی بیداری زوروں پر ہے ,ان شااللہ قیادت کی ہر کال پر لبیک کہا جائے گا,راجہ دفتر عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ مری کل کے مظاھرے میں قوت کا مظاھرہ کرے گی ,سرفرازستی نے کہا کہ آئینی دائرے میں بھرپور احتجاج ہماراحق ہے جس میں پی پی مری کسی سے پیچھے نہ ہوگی