Car theft 24

مری گاڑیوں کی چوری میں ایک بار پھر سے اضافہ

مری میں گاڑیوں کی چوری میں ایک بار پھر سے اضافہ،پولیس کی روائتی سستی کے باعث چوروں کا گروہ متحرک ہوگیا پیر کے روزمحمد نوید عباسی کی گاڑی نمبر AG 952مہران اورین ہوٹل نزد آل مرحبا گیسٹ ہاؤس سے رات کو تقریبا آٹھ اور نو بجے کے قریب چوری ہوگئی ہے اس سلسلہ میں متاثرہ شخص نوید عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے گاڑی چوری کی فوری اطلاع نو بجکر پندرہ منٹ پر ون فائیو پر دی لیکن ابھی تک کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ چوکی انچارج سنی بینک بار بار یہ مطالبہ کرتے رہے کہ آپ پہلے گاڑی کے کاغذات لے کر آئیں حالانکہ گاڑی چوری کے پندرہ منٹ بعد میں نے ون فائیو پر اطلاع دے دی تھی پولیس کی طرف سے کسی جگہ پر نہ تو ناکا بندی کی گئی ہیں نہ ہی اس مسئلہ کو سنجیدہ لیا گیا پولیس چوکی انچارج سنی پیک کا رویہ میرے ساتھ ایسے تھا جیسے میں نے گاڑی چوری کی ہو متاثرہ شخص نوید عباسی نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فور ی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔