Samli Sanatorium Hospital Murree 102

ساملی سینی ٹوریم ہسپتال مری میں تین سال سے سوشل ویلفیئر آفیسر کی سیٹ خالی

مری:ساملی سینی ٹوریم ہسپتال مری جہاں ملک بھر اور تحصیل مری سے ٹی بی کے مریض علاج کیلئے آتے ہیں میں سوشل ویلفیئر آفیسر کی عدم دستیابی سے دوردرازکے علاقوں سے آنے والے غریب مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا،ساملی سینی ٹوریم ہسپتال مری میں تین سال سے سوشل ویلفیئر آفیسر کی سیٹ خالی پڑی ہوئی ہے جس پر تین سال قبل ایک لیڈی آفیسر کے آرڈر ہوئے تھے لیکن عرصہ دراز سے وہ خاتون اپنی ڈیوٹی پر نہیں آرہی سوشل ویلفیئر آفیسر نہ ہونے کی وجہ سے غریب اورنادارمریضوں اوراہلیان علاقہ کوادویات کی عدم فراہمی کے باعث شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب،سیکرٹری ہیلتھ،سیکرٹری سوشل ویلفیئرپنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور عوامی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے ساملی سینیٹوریم ہسپتال مری میں سوشل ویلفیئر آفیسر کی تعیناتی کامطالبہ کیا ہے۔