tourist murree 20

مری پانی،کارپارکنگ سڑکوں پبلک واش روم کی خستہ حالی سمیت کئی مسائل سے دوچار

مری وطن عزیز کااہم ترین سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری پانی،کارپارکنگ سڑکوں پبلک واش روم کی خستہ حالی سمیت کئی مسائل سے دوچار ہے منتخب نمائندوں کی طرف سے بھی ان مسائل کو حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی مری میں ایڈمنسٹریٹر بری طرح ناکام جس سے سیاحوں اورمقامی لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے پانی کی طرف کسی کی کوئی توجہ نہیں عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگی پانی کے مسئلے کوحل کرنے کیلئے بلک واٹر سپلائی کابڑامنصوبہ حکومتوں کی تبدیلی کے ساتھ ہی یہ منصوبہ کھٹائی کاشکار ہوگیا اورکروڑوں روپے کے پائپ مختلف شاہراہوں پرپڑے گل سڑ ھ رہے ہیں اورقوم کے کروڑوں روپے ڈوبنے کااندیشہ ہے عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بلک واٹر سپلائی منصوبے کو فوری شروع کیاجائے اورکریڈٹ لینے کے بجائے عوام کے پانی کے مسئلے کو حل کیاجائے،کارپارکنگ بھی مری کابہت ہی دیرنہ مسئلہ ہے پارکنگ کی سہولیات نہ ہونے کے باعث سیاحوں گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام گزار کر واپس چلے جاتے ہیں جسکے مری کی سیاحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اس اہم مسئلہ کے بارے میں نہ تو سوچاگیا ہے اورنہ ہی اس اہم مسئلے کا کوئی حل نکالاگیاہے عوام کاکہنا ہے کہ اگر حکومت مختلف مقامات پر پارکنگ پلازے تعمیر کرے تو یہ مسئلہ بھی حل ہوسکتا ہے اورسڑکوں کی تعمیر ومرمت عرصہ سے نہ ہونے سے کھنڈرات کامنظر پیش کررہی ہیں پبلک واش روم نہ ہونے کے باعث سیاح بچے خواتین اور بزرگ کو شدید دشواری کا سامنا مری انتظامیہ سے اگر بات کی جائے ان کا روایتی انداز میں جواب یہی ہوتا ہے کہ ہمارا کام نہیں ہیں یہ محکمہ ہائی وے کا کام ہے ٹی ایم اے کو کام نہیں ہیں عوامی،سیاحتی اورکاروباری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مذکورہ اہم مسائل کو حل کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام شروع کرے تاکہ مری کی سیاحت کو فروغ مل سکے۔