Beggars 73

پیشہ وربھکاریوں اورافغانی بچے زبردستی اشیاء فروخت سیاح فیملیوں پریشانی

مری اور گلیات میں موسم انہائی خوشگوار ملک بھر سے سیاحوں کی مری اور گلیات میں آمد کا سلسلہ جاری لاکھوں سیاح اس خوبصورت وادی کا رخ کررہے ہیں کالجوں کے گروپ،فیملیاں اورمنچلے اس جنت بینظیر وادی کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں پہنچ رہے ہیں دن کوتوموسم دھوپ کی وجہ سے انتہائی دلفریب ہوتا ہے لیکن شام ہوتے ہی سردی کی شدت میں سخت اضافہ ہوجاتا ہے ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح دن میں تو اردگرد کے سیاحتی مقامات کی طرف چلے جاتے ہیں لیکن شام ہوتے ہی اہم ترین سیاحتی مقام مال روڈ پر پہنچ جاتے ہیں اور یہاں سیر کرکے ہی اپنی تفریح کو مکمل سمجھتے ہیں مال روڈ پر سٹریٹ لائٹس کی عدم فراہمی،پیشہ وربھکاریوں اورافغانی بچے جو سیاح فیملیوں کو زبردستی اشیاء فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے انکو پریشانی کاسامنا کرناپڑرہا ہے ماضی میں سٹی ٹریفک کا اینٹی بھیگر سکواڈ بنایاجاتا تھا جو بھکاریوں اور افغانی بچوں کو روکتا تھا اورکئی کیخلاف قانونی کاروائی بھی کی جاتی تھی جس سے یہ سلسلہ رک گیا تھا لیکن گذشتہ دوسالوں سے سٹی ٹریفک پولیس کا اینٹی بیگر سکواڈ نہ بنائے جانے سے یہ سلسلہ سیاحوں،تاجروں اورمقامی لوگوں کو پریشان کررہا ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری سد باب کرنے کامطالبہ کیا ہے۔