Murree water shortage 12

مری میں مقامی باسی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

ملکہ کوہسار مری میں مقامی باسی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔مری شہر کو پانی سپلائی کرنے والے سورس میں گذشتہ سال کشمیر پوائنٹ مری کے تلابوں میں گندلے پانی کی فراہمی کے وقت پبلک ہیلتھ مری اور مری انتظامیہ کو بار بار یاد دہانی کروائی گئی تھی کہ مری میں جاری بہ ہنگم تعمیرات کی کھدائی کا ملبہ جو کہ جنگلات میں رات کی تاریکی میں ڈیمپرز میں لوڈ کر کے ایسی جگہوں پر ڈالا جارہا ہے جہاں سے کھدائی کا ملبہ جس میں مٹی بہت زیادہ تھی جس سے پانی کے سورس میں مختلف برساتی نالوں کے ذریعے یہ مٹی پہنچی اور سورس مٹی سے بھر گئے جس بنا پر آج مری شہر میں ہر جگہ قلت آب کا سامنا ہے