Eating inside a restaurant 13

ملکہ کوہسار مری میں تعمیرات مافیا کے سامنے انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے

ملکہ کوہسار مری میں تعمیرات مافیا کے سامنے انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے۔سرکاری کالی بھیڑوں سے ڈیلیں کرنے والوں نے جلد از جلد تعمیر کے چکر میں معیار اور تعمیراتی قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔شدید سرد موسم جب رات دن پانی کورا بن جاتا ہے لینٹر پر لینٹر ڈالے جا رہے ہیں جبکہ مری کی تاریخ میں اس سے قبل تعمیرات کرنے والے مارچ کے مہینے تک از خود تعمیرات روک دیتے تھے یا پھر اس کے لیئے قائم محکمے عوام الناس کو روک دیتے تھے اور تعمیرات کے شعبہ کے ماہر انجنیئرز اور ٹھیکدار بھی زمین مالکان کو تعمیرات نہ کرنے کا مشورہ دیتے تھے مگر گذستہ دو ڈھائی سالوں سے جس کو الف ب بھی تعمیرات کی معلوم نہیں وہ بھی ٹھیکدار اور انجنیئر بنا نظر آتا ہے اور لگتا ہے کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کنسٹریکشن کے شعبہ میں اجازت صرف مری میں ہی ملی جو شاید ماہ مارچ کے بعد بند ہو جاۓ شعبہ تعمیر سے تعلق رکھنے والے پرانے سنجیدہ افراد آجکل کی تعمیرات کو علاقہ اور عوام کے لیئے شدید خطرہ قرار دے رہے ہیں