Al-Haraa Public School Lora 56

پین کی رکنیت سازی کا انتہائی شاندار پروگرام الحراء پبلک سکول لورہ میں منعقد ہوا

مری(ثاقب عباسی سے)پین کی رکنیت سازی کا انتہائی شاندار پروگرام الحراء پبلک سکول لورہ میں منعقد ہوا جس کے میزبان صدر پین تحصیل لورہ صوبیدار (ر) غلام مصطفیٰ اور جنرل سیکرٹری تحصیل لورہ زکاء الدین تھے تقریب کے مہمانِ خصوصی شوکت محمود ممبر پی ایس آر اے تھےدیگر معزز مہمانوں میں چیف پیٹرن پین ضلع ایبٹ آباد غلام جیلانی صدر پین ضلع ایبٹ آباد نقیب اللّه خان جنرل سیکرٹری راجہ قدیر اقبال سینئر نائب صدر ریاض قریشی، سینئر نائب صدر روہتاس خان سینئر نائب صدر رحمت تنولی،نائب صدر اکمل جیلانی، فنانس سیکرٹری زاہد اسلام تنولی سیکرٹری انفارمیشن محمد عقیل خان پین تحصیل ایبٹ آباد کے صدر شاہد اقبال، پین ہری پور کے سینئر رہنما بشارت عباسی شامل تھےمیٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا اس کے بعد کرن پبلک سکول کے بچوں نعت اور خوبصورت نظموں سے میٹنگ کو چار چاند لگا دیے تحصیل لورہ کے ذمہ داران، ڈائریکٹر و پرنسپل کی طرف سے خوش آمدید اور بہترین مہمان نوازی نے تمام مہمانوں کے دل موہ لیۓ جس کے لیے تمام مہمانوں نے تحصیل لورہ کی ٹیم کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا.اور بہترین پروگرام ترتیب دینے پر خصوصی مبارکباد دی مقررین نے پین کی جانب سے کی گئی کاوشوں کا ذکر کیا اور تنظیم سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالی
رکن پی ایس آر اے نے پین کے قیام اور اس کے بعد پیش آنے والی مشکلات اور ان کے حل کے لیے کی گئی طویل جدوجہد اور کامیابیوں کا تفصیلی ذکر کیا شرکاء کی جانب سے پین کی تمام کامیابیوں اور کوششوں کو۔ سراہا گیا