Encroachments 19

تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے پر خراج تحسین اہلیان مری

مری(عتیق عباسی)اہلیان مری کا انجمن تاجران موتی بازار بھارہ کہو اور تھانہ بھارہ کا مشترکہ تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے پر خراج تحسین۔اہل مری کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور چیئرمین این ایچ اے۔چیئر مین سی ڈی اے اور رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان سے مطالبہ کیا ہیکہ انجمن تاجران موتی بازار کے تاجران کی تنظیم کے صدر راجہ شاہد دھنیال۔جنرل سیکرٹری نسیم احمد عباسی اوربھارہ کہو کی پوری تاجر برادری سے مطالبہ کیا ہیکہ فوری طور پر پورے بھارہ کہو میں سے تجاوزات ختم کر کہ عوام الناس کو سہولیات فراہم کی جائیں اہل مری جن کی اکثریت بھارہ کہو میں آباد ہے جن میں محمد توصیف عباسی۔عبدالرحمان فراز عباسی۔عبداسلام عباسی۔حماد عباسی۔چوہدری شمریز۔عبدالعزیز عباسی۔اشتیاق عباسی اور دیگر نے انجمن تاجران موتی بازار کی تاجر تنظیم کے اقدام کی تعریف کرتے ہوۓ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ۔این ایچ اے۔سی ڈی اے۔پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ روڈز کو گشادہ کریں تجاوزات کا خاتمہ کیا جاۓ اور عوام الناس کو سہولت دی جاۓ اور ہر پلازہ کے سامنے پارکنگ کا بندوبست کیا جاۓ تاکہ آۓ دن مری کشمیر ہزارہ گلیات آنے جانے والے مسافروں کو ٹریفک بندش کی بنا مشکلات کا سامنا رہتا تھا اس کا مکمل خاتمہ ہو سکے