Deep clouds 18

ملکہ کوہسار مری اورگلیات گہرے بادلوں

ملکہ کوہسار مری اورگلیات گہرے بادلوں،دھنداور،یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں،سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہونے سے سیاحوں اورمقامی لوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے ہیٹروں،گرم کپڑوں،کشمیری چادروں،جیکٹوں،گرم مشروبات اور ڈرائی فروٹ کا استعمال شروع کردیا ہے مال روڈسمیت تما م سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا بڑا رش دیکھاجارہا ہے سیاح برفباری کی امید لئے مری پہنچ رہے ہیں متوقع برفباری پیش نظر تحصیل انتظامیہ،سٹی ٹریفک پولیس مری،محکمہ ہائی وے مکینکل اور دیگر سرکاری ادارے متحرک ہوگئے ہیں برف صاف کرنے والی مشینری،نمک کا چھڑکاؤ کرنے والی گاڑیاں بھی تمام اہم شاہراہوں پر عملہ سمیت موجود ہیں،سیاح فیملیاں اور نوجوان شدید سردی میں مری کے حسین نظاروں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں،ہوٹلوں،ریسٹورنٹس اور مارکیٹیں کچھاکچھ بھری ہوئی ہیں،اسسٹنٹ کمشنر مری اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راناکرامت علی بھی حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمدکرانے کیلئے بازاروں اور مارکیٹوں کے دورے کررہے ہیں مری کے ہوٹلوں،ریسٹورنٹس اور دوکانوں پر ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد ہورہا ہے تمام کمرشل جگہوں پر:نوماسک نوسروس کے چاٹ آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹرنے جرمانے بھی کئے ہیں،خوش آئندامر یہ ہے کہ مری آنے والے سیاح،کاروباری حلقے اور مقامی افراد حکومتی ایس او پیز پر مکمل درآمدکرتے نظرآتے ہیں۔