Murree protest 69

مال روڈ مری پر کوئٹہ مچھ میں دہشت گردی ہزارہ کمیونٹی کے افراد کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ

مری :اہل تشیع مری کی جانب سے ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پر کوئٹہ مچھ میں دہشت گردی اور 11 بیگناہ ہزارہ کمیونٹی کے افراد کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرہ کی قیادت امام بارگاہ ومسجد ڈاکٹر منظورحسین تحصیل روڈ مری کے متولی ڈاکٹر رضوان منظورکررہے تھے جبکہ مظاہرہ کی نگرانی دستہ پیغام سجاد علیہ اسلام نے کی احتجاج میں خطیب مسجد ومام بارگاہ ڈاکٹر منظور حسین علی موسیٰ،چوہدری ثقلین ایڈووکیٹ اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مظاہرین مچھ میں ہونے والی دہشت گردی اور حکومت کی بے حسی پر زبردست نعرہ بازی کرتے رہے اور مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو فوری گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائے ڈاکٹر رضوان منظور نے حکومت اوروزیر اعظم کی بے حسی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم فوری کوئٹہ جاکر انکی دادرسی کریں تاکہ شہداء کی آخری رسومات اداکی جاسکیں انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کو حکومت مکمل تحفظ فراہم کرے،مظاہرہ کے شرکاء نے احتجاجی کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر وزیر اعظم کی حسی نامنظور،ہمیں انصاف دیں ورنہ ہم خود انصاف کرنے پر مجبورہونے،ہزارہ شیعہ شہید کے قاتلوں کو گرفتارکیاجائے،معصوم شہیدوں کے خون کا حساب دے لکھا ہواتھا بعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔