Street lights 27

مری مال روڈ جنرل بس اسٹینڈ کاٹ روڈ موٹر ایجنسی اور لوئر بازار میں سٹریٹ لائٹس کاناقص نظام

ملکہ کوہسار مری مال روڈ جنرل بس اسٹینڈ کاٹ روڈ موٹر ایجنسی اور لوئر بازار میں سٹریٹ لائٹس کاناقص نظام، سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کے باعث مقامی لوگوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا مری کے اہم ترین سیاحتی مرکز مال روڈ جو ہمیشہ سے سیاحوں کی توجہ کامرکز رہتا ہے پر سٹریٹ لائٹس کاناقص نظام ہونے سے شام ہوتے ہی گپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ایسے میں اندیشہ رہتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد جہاں سیاحوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں وہاں تاجرکو بھی پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے خصوصاً معروف مال روڈ نگہت زارپارک سے چنار چوک جنرل بس اسٹینڈ سے دلکشا تک سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب ہیں لیکن نہ تو انکو تبدیل کیاجارہا ہے اور نہ ہی درست کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ سٹریٹ لائٹ کے نام پر لاکھوں روپے کے بل تو بنا دیے جاتے لیکن یہ ٹیبل پر بیٹھ کر آفس میں بلو کو تیار کر لیا جاتا ہےسیاحتی،عوامی اور کاروباری حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر مری وایڈمنسٹریٹر بلدیہ مری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غفلت اورلاپرواہی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مال روڈ چنار چوک جنرل بس اسٹینڈ دلکشا تک کی سٹریٹ لائٹس کو بحال کرنے کے احکامات جاری کریں۔