gpo chock murree 19

مری اے ایس پی اظہرخان کا مال روڈ سمیت دیگر علاقوں کاتفصیلی دورہ،

مری:سب ڈویثرنل پولیس آفیسر مری اے ایس پی اظہرخان کا مال روڈ سمیت دیگر علاقوں کاتفصیلی دورہ، غیر قانونی کار پارکنگ پر وارننگ، اے ایس پی مری نے متنبہ کیاکہ ایسے تمام ہوٹلوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو اپنے ہوٹلوں کے آگے غیر قانونی کار پارکنگ کرواتے ہیں گذشتہ روز ایس ڈی پی اومری اظہرخان نے اس سلسلے میں ٹریفک پولیس افسران کے ہمراہ مال روڈ اوردیگر شاہراہوں کا تفصیلی دورہ کیا انھوں نے ڈرائیوروں کو بھی وارننگ دی کہ آپ لوگوں کی لاپرواہی کے باعث مری آنے والے سیاحوں اور مقامی آبادی کو بھی شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے آئندہ خلاف ورزی کی توگاڑیوں کے چالان کے ساتھ ساتھ،سخت قانونی کاروائی کی جائیگی اور گاڑیوں کو بند بھی کیا جائے گا۔