Rescue 1122 Picture 73

برفباری کے دوران مری کی مختلف سیاحتی شاہراہوں پر پھنسے سیاحوں کو ایمرجنسی

مری:پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری۔ملکہ کوہسار مری میں گذشتہ رات شدید برف باری کے دوران ٹریفک جام میں پھنسے سیاحوں کو کسی بھی ایمرجنسی اور ناخوشگوار واقع کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر مری وقار حسین کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 مری کے انچارج یمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 مری نے خصوصی طور پر ایمرجنسی ٹیمز تشکیل دیں،ایمرجنسی ٹیمز تشکیل دینے کا مقصد سیاحوں کو بروقت ریسکیو سروسز مہیا کرنا تھا تا کہ سیاح اور شہری خوفزدہ نہ ہوں شدید برفباری کے دوران مری کی مختلف سیاحتی شاہراہوں پر پھنسے سیاحوں کو کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت امداد کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، بعض سیاحوں کو ایمرجنسی سروسز بھی موقع پر فراہم کی گئیں ٹریفک کی مکمل روانی تک ایمرجنسی ریسکیو ٹیمز سیاحوں کے ساتھ موقع پر موجود رہیں،بعد ازاں سیاحوں نے اس عمل کو سراہا اور اسسٹنٹ کمشنر مری اور انچارج ایمرجنسی آفیسر کا شکریہ ادا کیا،محفوظ معاشرے کے لیئے سرگرم ریسکیو 1122 مری۔