Osama Sati 21

اسامہ ندیم ستی کے قتل کی شدید مذمت جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ

                      مری:وطن عزیز کے اہم ترین شہراورملک کے درالخلافہ اسلام آباد میں پولیس گردی افسوسناک اورحکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے،خطہ کوہسار کے ایک بیگناہ نوجوان کا پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسامہ ندیم ستی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم شہیداسامہ ندیم ستی کے خون کا حساب ہرحال میں لینگے ان خیالات کااظہار مری بارایسوسی ایشن کے صدر جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ خطہ کوہسار کے بیٹے اسامہ ندیم ستی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے اور انکو کڑی سے کڑی سزا د ی جائے تاکہ آئندہ قانون کے محافظ قانون کو ہاتھ میں لینے کی جرآت نہ کرسکیں۔