مری واپڈا مری شہر اور دیگر سب ڈویثرنوں کا قبلہ درست نہ ہوسکا لاکھوں سیاح اور مقامی لوگ باربار کی بجلی بندش سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ یونین کونسل پھگواڑی اور اس کے مضافات میں گزشتہ 24 گھنٹے سے بجلی بند ہے متعلقہ واپڈا حکام ابھی تک بجلی بحال نہ کر سکے جہاں جہاں برف باری ہوئی ہے وہاں پر بجلی ہے اور جہاں صرف بارش ہوئی وہاں بھی مسلسل 36 گھنٹے سے بجلی بند ہے پورا گاؤں دو روز سے تاریکی میں ڈوبا ہوا،تبدیلی کے دعوے کرنے والے عوامی نمائندگان بھی ستو پی کے سو رہے ہیں واپڈا حکام جلد بجلی بحال کریں ورنہ عوام علاقہ شدید احتجاج کریں گے اہلیان علاقہ نے دھمکی دے دی۔