murree Drivers 22

مری شہر اور اس کے گردونواح میں کم عمر ڈرائیوروں کی بھر مار

مری: سٹی ٹریفک پولیس مری کی نااہلی کے باعث مری شہر اور اس کے گردونواح میں کم عمر ڈرائیوروں کی بھر مار مسافروں سے لڑائی جھگڑے معمول بنا رکھا لوکل روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کے کرائے اپنی مرضی سے وصول کرتے ہیں مری جن کے پاس نہ تو ڈرائیورنگ لائسنس اور نہ ہی روٹ منٹ ہیں جس کے باعث آئے روز حادثات رونما ہو رہیے بلکہ لڑائی جھگڑے بھی معمول بنا رکھ ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد جو لوکل ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے ان کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے لیکن سٹی ٹریفک پولیس مری کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے مقامی افراد کو ریلف دینے کے حوالے سے اقدامات کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہےجو سٹی ٹریفک پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ہے جس کی وجہ مری شہر اور اور اس کے گردونواح میں رہنے والی مقامی آبادی کو زبردست مشکلات کا سامنا کر نا پڑا رہا ہے