Imtiaz Shaheed road murree 65

مال روڈ مری کی امتیاز شہید روڈ جو داخلی اور خارجی راستہ ہے انتہائی خستہ حالی کا شکار

مری:مال روڈ مری کی مصروف اور اہم ترین امتیاز شہید روڈ جو داخلی اور خارجی راستہ ہے انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے روڈ تنگ ہونے کے باعث یہاں اکثر ٹریفک جام ہوجاتی ہے جبکہ تحصیل انتظامیہ مری کی عدم دلچسپی کے باعث یہاں بنایا گیا پانی سپلائی کے کئی والز لگائے گئے ہیں جس کاڈھکن لوہے کا اورانتہائی خستہ حال ہے اس مقام پر کئی سیاحوں اورمقامی لوگوں کی گاڑیاں اس گڑھے میں پھنس جاتی ہیں اور انکی گاڑیوں کا بڑا نقصان بھی ہوتا ہے جبکہ اسی گڑھے کے ساتھ جامع مسجد صدیق اکبر میں جانے والے نمازیوں کے کپڑے بھی ناپاک ہوجاتے ہیں اس سلسلہ میں بارہا متعلقہ ذمہ داران کو آگاہ کیاگیا لیکن نہ تو اسکی مرمت اور نہ ہی اسکا ڈھکن تبدیل کیاگیا ہے نمازیوں،تاجروں اور سیاحتی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی ڈویثرن،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنرمری سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاحوں،نمازیوں اور اس شاہراہ پر کاروبار کرنے والوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر اس کی مرمت کی جائے اورنیامضبوط ڈھکن لگایاجائے۔