tourist murree 55

مری اور گلیات میں سیاح کی آمد کاسلسلہ جاری

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں سیاحوں نے ڈھیرے ڈال لئے روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں سیاح کی آمد کاسلسلہ جاری ہے یہاں آنے والے سیاح برفباری کا انتظار کرتے نظر آتے ہیں،یکم جنوری کو سیاحوں کی آمد کاشروع ہونے والا سلسلہ تاحال جاری ہے سیاح ملکہ کوہسار اورگلیات کے سردموسم اورحسین نظاروں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں مال روڈ پر بنایا گیا سلفی پوائنٹ بھی سیاحوں کی توجہ کامرکز بناہوا ہے بڑی تعداد میں سیاح فیملیاں اور نوجوان سلفی پوائنٹ پر سلفیاں بنارہے ہیں سیاحوں کی آمد کے باعث مری کے کاروبارپر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔