Osama Sati 89

بے گناہ جواں سال اسامہ ندیم ستی کو جس بیدردی سے لاتعدا گولیاں مار کر شہید کیاگیا

مری:وطن عزیز کے دارالخلافہ اسلام آباد میں ایک معصوم اور بے گناہ جواں سال اسامہ ندیم ستی کو جس بیدردی سے لاتعدا گولیاں مار کر شہید کیاگیا اس المناک واقع کو سن کرانسانیت کانپ کر رہ گئی ہے اسلام آباد کے حکمرانوں کو خطہ کوہسار کے بیٹے کی پولیس کے ہاتھوں اندوہناک قتل اور اسکے خون کا حساب دینا ہوگاان خیالات کا اظہار مری کی معروف سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت وہوٹل ایسوسی ایشن مری رجسٹرڈ کے چیئرمین راجہ عرفان عباسی نے اسامہ ندیم ستی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اسامہ ندیم ستی کے شہادت پر مری اورکوٹلی ستیاں کی فضائیں اوراہلیان علاقہ سوگوا ر اورر غمزدہ ہیں، عوام کو تتحفظ فراہم کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ بیگناہ اورمعصوم اسامہ ندیم ستی شہید کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ہم اس بیگناہ خون کا حساب ضرور لیں گے اور حق کی آواز بلندکوبلند کرکے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ اسامہ ندیم ستی کے والدین کو حقیقی انصاف فراہم کیاجائے اور قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے جوڈیشل انکوائری کرکے قاتلوں کو قرار واقعی سزادی جائے تاکہ آئندہ کسی بیگناہ کے ساتھ ایسا واقع رونماء نہ ہوسکے،انہوں نے شہید اسامہ ندیم ستی کے والدین سے گہری ہمدردی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ خطہ کوہسا ر کے عوام انکے غم میں برابر کے شریک ہیں ان کی دادرسی کو یقینی بنانے اورقاتلوں کوقانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے انکا مکمل ساتھ دینگے۔