Inna-lillahe 16

عبدالرحمن بٹ طویل علالت کے بعد رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے

مری: مسلم لیگ ن یوتھ ونگ مری سٹی کے صدر عمران بٹ بھولا کے والدمحترم معروف کشمیر ی رہنماء عبدالرحمن بٹ طویل علالت کے بعد پیر کے دن رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مری کے مرکزی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں مذہبی،سیاسی،سماجی،کاروباری شخصیات اہلیان علاقہ اور عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اہلیان علاقہ کاکہنا ہے کہ مرحوم ایک انتہائی ملنسار،خوش اخلاق اور عوامی خدمت گار تھے ان کے انتقال سے اہلیان علاقہ ایک مخلص شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں امین۔