murree most wanted 50

مری پولیس کی اہم کاروائی،کیٹیگری (بی) کے 06اشتہاری مجرمان گرفتار

مری پولیس کی اہم کاروائی،کیٹیگری (بی) کے 06اشتہاری مجرمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ڈی پی اومری کی زیرنگرانی ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے 06اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرلیا،گرفتاراشتہاری مجرمان میں گل بہار،شفقت محمود،مقصود احمد،کاشف علی،محمود حسین اورراشدمحمود شامل ہیں،اشتہاری مجرمان سال 2018سے چوری کے مقدمہ میں مری پولیس کو مطلوب تھے،ایس پی صدرنے ایس ڈی پی اومری، ایس ایچ او مری اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی میں مزید تیزی لائی جائے۔