مری سیکرٹری وزارت خارجہ افیئرنے سول ڈیفنس سیکٹر وارڈن محمد وقار کی دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر انعامی شیلڈ سے نوازا،اسسٹنٹ کمشنر مری وقارحسین کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس کے اہلکار ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر سیاحوں کی بہترین رہنمائی کر رہے ہیں اور برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کوبھی دھکے دیکر نکلوا رہے تاکہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ نہ آئے اورسیاح مہمان اپنی تفریح کو مکمل کرسکیں سیکرٹری وزار ت خارجہ افیئر نے سول ڈیفنس اہلکارکو اپنے فرائض بہترین طریقے سے ادا کرتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے محمدوقار کو حوصلہ افزائی کیلئے شیلڈ دی۔