Tourists 61

ملکہ کوہسار اورگلیات میں سیاحوں کی آمد کاسلسلہ جاری،

مری یکم جنوری نیوایئرکے بعدبھی ملکہ کوہسار اورگلیات میں سیاحوں کی آمد کاسلسلہ جاری، بڑی تعداد میں گاڑیاں مری پہنچ رہی ہیں 45 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں پارکنگ کی سہولت نہ ہونے کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامناحکومت سے مری میں جلد ازجلد پارکنگ پلازے بنانے کا مطالبہ، ملک اور بیرون ممالک سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے بڑی تعداد میں سیاح ملکہ کوہسار مری کے یخ بستہ موسم،بلندوبالا کوہساروں اور اس جنت بینظیر وادی کے سرسبز دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں کا رخ کررہے ہیں،اہم ترین سیاحتی مرکزمال روڈ پر سردیوں کی خوشگوار ہلکی ہلکی گرم دھوپ میں جی پی اوچوک کی سیڑھیوں پر بیٹھے سیاحوں کہ چہرے سے خوشی کااظہار دیکھاگیا یکم جنوری کے بعد بھی سیاحوں نے مری کو گھیررکھا ہے مری کے مال روڈ سمیت تمام سیاحتی مقامات کشمیر پوائنٹ،پنڈی پوائنٹ،بھوربن،پتریاٹہ ریزارٹ نیومری،نتھیاگلی،ایوبیہ اور دیگر پر بھی سیاحوں کی کثیر تعداد موجود ہے سلفیوں کے ساتھ ساتھ سیاح مری میں گزارے ہوئے اپنے حسین لمحات کو کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کرتے نظر آرہے ہیں اور دعائیں کررہے ہیں کہ جلدازجلد برفباری ہوتاکہ وہ روئی کے گالوں کی طرح گرتے ہوئے برف کے گولوں کو دیکھ سکیں،محکمہ موسمیات نے بھی پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ دودنوں کے دوران مری میں برفباری ہوسکتی ہے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے مری کاکاروبار بھی خوب چمک اٹھا ہے۔