Public health water 55

مری مال روڈ،لوئر بازار،کارٹ روڈ سمیت کئی علاقوں میں پانی کابحران جاری

مری مال روڈ،لوئر بازار،کارٹ روڈ سمیت کئی علاقوں میں پانی کابحران جاری شہری پانی کی بوندبوند کو ترس گئے ہیں،ان دنوں سیاحوں کی کثیرتعداد بھی مری پہنچی ہوئی ہے ہوٹلوں،ریسٹورنٹس پر رش دیکھاجارہا ہے پانی کی عدم دستیابی کے باعث کاروباری حلقے بھی مشکلات سے دوچارہیں اورپانی پرائیویٹ ٹینکروں کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہیں میونسپل کارپوریشن مری کو میونسپل کمیٹی توبنادیاگیا ہے لیکن 18 سکیل کے میونسپل آفیسر انفراسٹکچر کی سیٹ کو بھی ختم کردیاگیا ہے جس کے باعث جوائنٹ واٹر بورڈ مری کے تمام کام ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں اور کوئی بھی عوامی فلاحی کام نہیں ہورہے اور مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،عوامی اور کاروباری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مری کی سیاحتی اہمیت کے پیش نظر فوری طور پر میونسپل آفیسر انفراسٹکچر کی سیٹ پر آفیسر تعینات کیاجائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوسکیں۔