Petroleum-Products-murree 79

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو سال نو کا تحفہ دے دیا

مری عمران خان کی حکومت نے اپنے انتخابی وعدوں کے برعکس نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پہلے سے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کوایک اور تحفہ دے دیا ہے ایک ماہ میں دوسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ غریب اورکم آمدن والے لوگوں پر خودکش حملہ ہے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پرعوامی حلقوں کا ردعمل،غریب لوگوں کاکہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے مہنگائی ایک اورطوفان آئیگا جس کے بعد عام آدمی کی مشکلات میں سخت اضافہ ہوگا اور وہ اپنے بال بچوں کو دو وقت کی روٹی دینے کے بھی قابل نہیں رہیں گے عوام نے حالیہ اضافہ کویکسرمسترد کرتے ہوئے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو فی الفور واپس لیاجائے کیونکہ اب عوام مہنگائی سے اتنے تنگ آچکے ہیں کئی ایسا نہ ہوکہ عوام مجبور ہوکر سڑکوں پرنکل آئیں عوام کاکہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی عوام کی زندگیوں کواجیرن کردیا ہے،پٹرولیم مصنوعا ت میں اضافے سے روزمرہ کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجائیگا موجودہ حکومت کے وزراء تو کہتے نہیں تھکتے کہ ملک کی معاشی حالت بہتر ہورہی ہے لیکن ان دعوؤں کے برعکس عوام کی معاشی حالت دن بدن خراب سے خراب ترہوتی جارہی ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت غریب عوام کے حال پر رحم کرتے ہوئے فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لے۔